Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمام میں تفتیشی دورے، قانون محنت اور سعودائزیشن کی خلاف ورزی پر کئی ادارے بند

60 اداروں میں 35 خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں۔ (فوٹو سبق)
سعودی عرب میں دمام مکتب العمل (لیبر آفس) نے مختلف وزارتوں کے ساتھ مل کر تفتیشی مہم کا آغاز کیا ہے۔ اس دوران 60 اداروں میں 35 خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق دمام کے مکتب العمل نے وزارت تجارت، بلدیہ، ٹرانسپورٹ اور پولیس کے ساتھ مل کر مشترکہ کارروائی کی۔ شہر کے 60 مختلف اداروں کے دورے کیے گئے جس میں رہائش اور کام کے نظام کی 35 خلاف ورزیاں سانمے آئی ہیں۔ کئی ادارے بند کیے گئے، ان میں سعودائزیشن پالیسی پر عمل درآمد نہیں ہورہا تھا۔

تفتیشی کارروائیاں مختلف اداروں کے ساتھ مل کر انجام دی گئیں- (فوٹو سبق)

مشرقی ریجن میں وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود شاخ کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن بن فہد المقبل نے کہا ہے کہ انسپکٹرز نے مختلف اداروں کے ساتھ مل کر تفتیشی دورے کیے،اس دوران جو خلاف ورزیاں پکڑی گئی ہیں- اس حوالے سے مزید تفتیش بھی کی جارہی ہے جبکہ سعودی شہریوں کے لیے مقرر پیشوں پر غیرملکی کام کررہے تھے جبکہ کئی اداروں میں اقامہ قوانین کی خلا ف ورزیاں کی جارہی تھیں۔

سعودائزیشن کے فیصلوں پر سختی سے عمل درآمد کرا رہے ہیں- (فوٹو سبق)

عبدالرحمن بن فہد المقبل نے دمام لیبر آفس اور دیگر اداروں کے اہلکاروں کی تفتیش میں خدمات پر تعریف کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ان تفتیشی دوروں کے ذریعے سعودائزیشن کے فیصلوں پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنا رہے ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: