امیر کویت نے قیدیوں کو معاف کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی
’ملک کے مختلف سیاسی اور قانونی اداروں کے درمیان افہام و تفہیم کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے‘ (فوٹو: الشرق الاوسط)
امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح نے مختلف کیسز میں قید کویتی شہریوں کو معاف کرنے کے ضوابط کا تعین کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
کویتی نیوز ایجنسی ’کونا‘ کے مطابق امیر کویت نے پارلیمنٹ کے سربراہ اور عدلیہ کے سربراہ کو ارکان پارلیمنٹ پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے‘۔
امیر کویت نے کہا ہے کہ ’ملک کے مختلف سیاسی اور قانونی اداروں کے درمیان تعاون اور افہام و تفہیم کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے‘۔
’اس کا کام قیدیوں کو معاف کرنے کے ضوابط کا تعین کرنا ہے تاکہ انہیں معاشرے میں دوبارہ فعال بنا کر ضم کیا جائے‘۔