Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الشرقیہ میں کورونا ایس او پیز کی 79 خلاف ورزیاں، 4 تجارتی ادارے سیل

میونسپلٹی کو ایس او پیز کےحوالے سے 10 شکایات ملی تھیں- (فوٹو الیوم)
سعودی عرب میں مشرقی ریجن میونسپلٹی نے تجارتی مراکز اور دیگر اداروں کے تفتیشی دورے کیے ہیں۔ صحت ضوابط کے حوالے سے 79 خلاف ورزیاں سامنے آنے پر 4 تجارتی ادارے سیل کردیے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مشرقی ریجن کی میونسپلٹی نے بیان میں کہا کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے حوالے سے 10 شکایات موصول ہوئیں تھیں جس پر تجارتی اداروں، غذائی مراکز، مختلف دکانوں اور مراکز کے 1316 تفتیشی دوروں کے دوران 79 خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔
 بیان میں کہا گیا کہ تفتیشی دوروں کے دوران یہ بات بھی نوٹ کی گئی کہ کچھ مراکز میں توکلنا سٹیٹس، درجہ حرارت چیک، ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی کے حوالے سے احتیاط نہیں برتی جارہی تھی۔
میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ کہیں بھی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی نظر آئے تو 940 پر اس حوالے سے شکایت درج کرائی جاسکتی ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

 

 

شیئر: