Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایس او پیز کی خلاف ورزیاں، دکانیں اور تجارتی مراکز سیل

جدہ میونسپلٹی نے خلاف ورزی پر 63 تجارتی ادارے سیل کیے ہیں( فوٹو ٹوئٹر میونسپلٹی)
سعودی عرب میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر دکانیں اور تجارتی مراکز سیل کیے گئے ہیں۔
 سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق جدہ میونسپلٹی اور ماتحت بلدیاتی کونسلوں نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 63 تجارتی ادارے سیل کیے۔
انسپکٹرز نے متعلقہ اداروں کے تعاون سے چار ہزار141 تفتیشی کارروائیاں کیں۔ 19 چھوٹی بلدیاتی کونسلوں اور 15 بڑی بلدیاتی کونسلوں میں 214 خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئی ہیں۔
سماجی فاصلے، حفاظتی ماسک اور گاہکوں کا درجہ حرارت چیک کرنے سے متعلق پابندیوں کی خلاف ورزیاں کی جارہی تھیں۔ 
الشرقیہ میونسپلٹی کے انسپکٹروں نے کورونا ایس او پیز کی 71 خلاف ورزیاں نوٹ کیں اور 6 تجارتی مراکز سیل کردیے۔
الشرقیہ میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ شکایاتی مراکز کو 29 رپورٹیں ملی تھیں جن میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کی جانب توجہ مبذول کرائی گئی تھی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے سلاٹر ہاؤس کے قوانین کی پابندی نہ کرنے والی دو کیٹرین اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تین تجارتی مراکز سیل کیے ہیں۔ 
المعابدہ بلدیاتی کونسل نے بتایا کہ حفظان صحت اور بلدیاتی ضوابط کی پابندی نہیں کی جارہی تھی۔  
الشوقیہ بلدیاتی کونسل نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تین تجارتی ادارے سیل کیے جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے بھی لگائے گئے۔

شیئر: