Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’پیراسٹامول کی خوراک میں کمی بیشی بچوں کے لیے نقصان دہ‘

درست مقدار استعمال کی جائے- (فوٹو غراس)
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے) نے کہا ہے کہ بچوں کے لیے پیراسٹامول کی خوراک میں کمی بیشی نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی ایف ڈی اے نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ بچوں کے لیے استعمال کی جانے والی دوا پیراسٹامول کی خوراک کا درست استعمال کیا جائے۔
سعودی ایف ڈی اے نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ دوا کے استعمال میں کمی بیشی  نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔ اگر بچوں کے لیے اس کی خوراک درست مقدار میں استعمال کرائی جائے تو فائدہ مند ہے۔
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے مطابق پیراسٹامول جن ادویہ میں استعمال ہوتی ہے ان کے نام پیناڈول، فیواڈول، اڈول اور ٹاینول ہے- یہ دوائیں ٹیبلٹ، سیرپ اور بالکل چھوٹے بچوں کے لیے قطروں کی شکل میں استعمال ہوتی ہے۔
 بچوں اور بڑوں کے لیے دوا کا استعمال ڈاکٹر کے مشورے کے بعد کیا جائے اور جتنی مقدار تجویز کی جائے اتنی ہی استعمال کی جائے بصورت دیگر نقصان ہوسکتا ہے۔
 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: