پاکستان کی وزارت اقتصادی امور نے اعلان کیا ہے کہ ایشائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) پاکستان میں غربت کے خاتمے کے احساس پروگرام کے لیے 60 کروڑ ڈالر کا قرضہ دینے پر رضامند ہو گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ’احساس‘ پاکستانی حکومت کا غربت کے خاتمے کا منصوبہ ہے جس کا مقصد ملک کے غریب ترین افراد کو صحت کی دیکھ بھال، تعلیم اور روزگار تک بہتر رسائی دینا ہے۔
مزید پڑھیں
-
کیا حکومتی امداد اور قرضہ سکیمیں ’سیاسی رشوت‘ ہیں؟Node ID: 580701
-
بھوک و افلاس پر عالمی رپورٹ، انڈیا میں غربت پاکستان سے زیادہNode ID: 609426
60 کروڑ ڈالر کے قرضے کا اعلان اے ڈی بی کے کنٹری ڈائریکٹر یونگ ای کی جمعرات کو وزیر اقتصادی امور عمر ایوب خان سے ملاقات کے دوران کیا گیا۔
وزارت اقتصادی امور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’یہ اعلی ترجیحات، جو سماجی تحفظ اور غربت میں کمی ہیں، کو نافذ کرنے کے لیے حکومت پاکستان کی مربوط کوششوں کی حمایت کرے گا۔‘
احساس ایک سماجی تحفظ اور غربت کے خاتمے کا پروگرام ہے جو حکومت پاکستان نے 2019 میں شروع کیا تھا۔
Mr. Yong Ye, CD @PakistanADB called on Minister @OmarAyubKhan and discussed the ADB's portfolio & new initiatives in Pakistan. Minister highlighted the importance of improved road network and digital connectivity which are fundamental for service delivery and economic growth. pic.twitter.com/1x0vEuceU2
— Economic Affairs Division, Government of Pakistan (@eadgop) October 21, 2021