Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ایکسپو دبئی: پاکستانی پویلین میں ایک لاکھ سے زیادہ وزیٹرز کی آمد

سب سے زیادہ دیکھے جانے والے پویلینز میں شامل ہوگیا(فوٹو وام)
 ایکسپو 2020 دبئی میں پاکستانی پویلین میں صرف 18 روز کے دوران ایک لاکھ وزیٹرز کی آمد کا سنگ میل عبور کیا ہے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق یکم اکتوبر 2021 سے شروع ہونے ایکسپو دبئی کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے پویلینز میں شامل ہوگیا ہے۔
پاکستانی پویلین کے رنگا رنگ انٹیریئر کے باعث صرف پہلے دن 8 ہزار وزیٹرز آئے جبکہ پہلے ایک ہفتے میں وزیٹرز کی تعداد 55 ہزار سے تجاوز کرگئی تھی۔

ایکسپو کے آغاز سے ہی پاکستانی پویلین کےلیے وزیٹرز ردعمل مثالی رہا( فوٹو ٹوئٹر)

پہلے 18 روز میں ایک لاکھ وزیٹرز کا سنگ میل عبور کرنے کے بعد اگلے تین بعد یہاں آنے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
پاکستانی پویلین کے ڈائریکٹر جنرل رضوان طارق کا کہنا ہے کہ ’ایکسپو کے آغاز سے ہی پاکستانی پویلین کےلیے وزیٹرز ردعمل مثالی رہا۔ ابتدائی 18 دن میں ایک لاکھ وزیٹرز کا سنگ میل عبور کرنا انتہائی پرمسرت ہے‘۔
انہوں نے بتایا کہ ’پویلین کے’ پاکستان کے پوشیدہ خزانے ‘ کے عنوان سے ہونے والی سرگرمیوں میں بھی وزیٹرز نے بہت دلچسپی لی ہے‘۔

تفریح اور کاروباری معلومات سے متعلق کئی پروگرام ہوں گے(فوٹو ٹوئٹر)

پویلین کی لیڈ پروگرامنگ اور مارکیٹنگ افروز ابڑو نے بتایا کہ ’پویلین میں کئی ثقافتی، معلومات اور کاروباری سرگرمیاں جاری ہیں جن کے ذریعے پاکستان کے سیاحتی اور اقتصادی شعبوں میں موجود بیش بہا مواقع اجاگر کیے جارہے ہیں‘ ۔
انہوں نے کہا کہ’ پویلین میں چھ ماہ کے دوران تفریح اور کاروباری معلومات سے متعلق کئی پروگرام ہوں گے‘۔
پاکستانی پویلین، ایکسپو دبئی کے اپرچیونٹی ڈسٹرکٹ میں ہے اور یہ 3251 مربع میٹر پر بنایا گیا ہے۔ پویلین کے ذریعے پاکستان میں سیاحت، کاروبار اور سرمایہ کاری کے مواقع اجاگر کیے جارہے ہیں۔

شیئر: