ابوظبی میں سرخ سگنل کی خلاف ورزی، گاڑی کی ضبطگی اور جرمانے کا سامنا
جمعہ 22 اکتوبر 2021 19:36
مجموعی طور پر 51 ہزار درہم اور 12 ٹریفک پوائنٹس کا جرمانہ ہوسکتا ہے(فوٹو وام)
متحدہ عرب امارات میں ابوظبی پولیس نے کار سواروں کو ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی اور سڑک پر توجہ مبذول نہ رکھنے کے خطرات سے انتباہ کیا ہے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ ’اس خلاف وزری پر مجموعی طور پر 51 ہزار درہم اور 12 ٹریفک پوائنٹس کا جرمانہ ہوسکتا ہے‘۔
ابوظبی پولیس کا کہنا ہے ’گاڑیوں کی ضبطگی سے متعلق قانون نمبر 5 برائے 2020 کے مطابق ایسی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو ایک ہزار درہم جرمانہ اور 12 بلیک پوائنٹس جاری کیے جائیں گے‘۔
’اس قانون کے تحت جو کاار سوار سرخ سگنل کی خلاف ورزی کریں گے ان کی گاڑی 30 دن کےلیے ضبط کرلی جائے گی اور انہیں گاڑی واپس حاصل کرنے کے لیے 50 ہزار درہم فیس ادا کرنا ہوگی‘۔
بیان کے مطابق ’اس جرم کے مرتکب شخص کا ڈرائیونگ لائسنس 6 ماہ معطل رہے گا اور عائد شدہ جرمانہ یکمشت تین ماہ کے اندر جمع کرانا ہوگا ۔ جرمانے کی ادائیکی میں ناکامی کی صورت میں ضبط شدہ گاڑی کی نیلامی کی جائے گی‘۔