Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی20 ورلڈکپ کے ساتھ ایمریٹس ایئرلائن کے نئے طیارے کا بھی ’ڈیبیو‘

متحدہ عرب امارات میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کے آغاز پر جہاں ایک طرف شائقین کا جوش و خروش دیدنی ہے وہیں اس بڑے ایونٹ کے لیے ایمریٹس ایئرلائن نے بھی اپنی ایئربس 380 کو کھیل کے لیے سجایا ہے۔

انڈین کرکٹ شیکھر دھون اور ایمریٹس ایئرلائن کے انجینیئرز کی کرکٹ ٹیم نے نئی ایئربس کی افتتاحی تقریب میں حصہ لیا۔ اس موقع پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹرافی بھی دکھائی گئی۔

ایمریٹس ایئرلائن کے سینیئر وائس پریذیڈنٹ بطروس بطروس نے کہا کہ ’ہم بہت خوش اور پرجوش ہیں کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ ہمارے گھر امارات میں منعقد ہو رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ ورلڈکپ کے لیے ایمریٹس کے آفیشل ایئرلائن اور پارٹنر بننے پر فخر محسوس کر رہے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی کے ساتویں ورلڈکپ میں 12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور یہ عالمی وبا کورونا کے پھیلاؤ کے بعد کرکٹ کا اب تک سب سے بڑا ایونٹ ہے۔

شیئر: