ریاض میں 2030 تک 30 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی
اتوار 24 اکتوبر 2021 10:49
’کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ الیکٹرک کاروں کو رواج دیا جائے‘ (فوٹو: سبق)
سعودی دار الحکومت ریاض میں 2030 تک 30 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوجائیں گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض میں کاربن کے اخراج کی شرح 50 فیصد تک ہو جائے گی۔
ریاض رائل اتھارٹی کے سربراہ فہد الرشید نے کہا ہے کہ ’ریاض شہر کی آبادی 8 ملین ہے جہاں الیکٹرک کاروں کی ترویج کے لیے کوشش کی جارہی ہے‘۔
’اتھارٹی نے کہا ہے کہ شہر میں کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ الیکٹرک کاروں کو رواج دیا جائے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’چین جیسا ملک 2025 تک ملک میں الیکٹرک کاروں کی شرح 25 فیصد تک کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی انویسٹمنٹ فنڈ نے ایک امریکی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کر رکھا ہے جو الیکٹرک کاروں پر کام کر رہی ہے‘۔
’مذکورہ کمپنی 2024 تک سعودی عرب میں فیکٹری کھولے گی جہاں مقامی طور پر الیکٹرک گاڑیاں تیار کی جائیں گی‘۔