Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹرنیشنل فالکنز نیلامی میں 4 لاکھ 5 ہزار ریال کے باز نے ریکارڈ توڑ دیا

پرندہ مکمل صحت مند ، چاق و چوبند اور مضبوط نظر آ رہا ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب  میں انٹرنیشنل فالکنز نیلامی میں دنیا کے سب سے شاندار فالکن نیلام کیے گئے ہیں، یکم اکتوبر سے شروع ہونے والے45 روزہ ایونٹ میں خریداروں کے درمیان شدید مقابلے کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ایک ایسا پیرگیرین فالکن جو ابھی ایک سال عمرکو نہیں پہنچا تھا رواں سال میں اپنی نوعیت کا سب سے مہنگا پرندہ بن گیا۔ اسے گزشتہ ہفتے چارلاکھ پانچ ہزار ریال میں نیلام کیا گیا۔ اس بولی نے دولاکھ 6 ہزارریال کا سابقہ ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

امید ہے شائقین کے لیے مملکت کے دیگرعلاقوں میں باز کی نیلامی ہو گی۔ (فوٹو عرب نیوز)

اس باز کے خریدار سعد ملوح الدحمشی عرعر میں سلطان فالکن سنٹر کے مالک ہیں انہوں نےعرب نیوز کو بتایا کہے کہ پیرگیرین نسل کے فالکن نے ان کی توجہ فورا ہی اپنی جانب مبذول کرالی تھی۔
میرے دوست نے مجھے اس بات کی تصدیق کی کہ یہ پرندہ مکمل صحت مند ہے اور اس کے بارے میں دکھائی جانے والی ویڈیو سے بھی زیادہ چاق و چوبند اور مضبوط نظر آ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب اس کی نیلامی شروع ہوئی، میں نے کچھ نہیں کہا اور فقط انتظار کیا جب تک اس کی بولی دولاکھ 80 ہزار تک نہیں پہنچ گئی۔
سلطان فالکن سنٹر کے مالک سعد ملوح کا اس شعبے میں 15 سال سے زیادہ کا تجربہ ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ شائقین کے لیے مملکت کے دیگر علاقوں میں باز کی نیلامی ہو گی، مقابلہ میں اضافہ اور مختلف علاقوں کے باشندوں کو نیلامی میں شرکت کی اجازت دی جائے گی۔
 

شیئر: