Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیسری سعودی انٹرنیشنل باز اور شکار نمائش کا آغاز

نمائش کا اہتمام سعودی فالکنز کلب کے ہیڈ کوارٹرز میں ہواہے۔( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں تیسری انٹرنیشنل سعودی باز اور شکار نمائش کا  آغاز جمعے کو ریاض کے شمال میں واقع ملهم میں سعودی فالکنز کلب کے ہیڈ کوارٹرز میں ہوا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق 10 دن تک جاری رہنے والی اس نمائش کا مقصد سعودی عرب کے ثقافتی ورثے اور قومی شناخت کو آئندہ نسلوں سے متعارف کروانا ہے اور مملکت میں فالکنری، ہتھیاروں اور شکار کے بھرپور بیرونی تجربے کو فروغ دینا ہے۔
اس نمائش میں ہتھیاروں کے لیے مخصوص پویلین، فالکنز کی مختلف اقسام، فنون اور خاندانی سرگرمیاں، شوٹنگ رینج، ایک سعودی گاؤں اور ایک ڈیجیٹل میوزیم شامل ہیں۔
پچھلی چند دہائیوں کے دوران فالکنرز سعودی عرب میں افزائش نسل اور تحفظ میں علمبردار بن کر ابھرے ہیں کیونکہ فالکنری کی صنعت اس کے بیڈوین کے آغاز کے بعد تیزی سے بڑھی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق نمائش کا ایک بین الاقوامی ایجنڈا ہے جس کے مطابق حکام دنیا بھر کے لوگوں کے لیے مملکت کی ثقافتی وراثت اور تفریحی سرگرمیوں کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔
یہ ایونٹ نمائشی کمپنیوں اور شرکا کو اپنی مصنوعات،اسباق اور لیکچرز کی نمائش کرنے دیتا ہے۔
سعودی فالکن کلب نے پچھلے دو سالوں میں اس ایونٹ کا اہتمام کیا ہے اور دنیا کے 20 مختلف ممالک سے 300 سے زائد نمائش کنندگان کو راغب کیا ہے۔
انٹرنیشنل سعودی باز اور شکار نمائش اپنے تیسرے ایڈیشن میں 26 سے زائد ممالک سے 350 سے زائد نمائش کنندگان کی میزبانی کرے گا۔
اس میں 24 سے زائد منفرد سیکشنز ہوں گے جن میں کیمپنگ، فالکن ٹریننگ، شکار اور شوٹنگ شامل ہیں۔
اس میں ایک آرٹ سیکشن بھی ہو گا جہاں سیمینارز، ورکشاپس، کلچرل ایونگز اور فوک آرٹ ہر عمر کے شرکا کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

 

شیئر: