Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ ایئرپورٹ پر مسافروں میں 15 ہزار پودوں کی تقسیم 

پودے ایئرپورٹ کی نرسری میں لگائے گئے تھے۔(فوٹو المدینہ)
سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے حکام اور جدہ ایئرپورٹ کمپنی کے عہدیداروں نے  ایئرپورٹ سے سفر کرنے اور آنے جانے والوں میں پندرہ ہزار پودے تقسیم کیے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل عصام نور نے کہا کہ یہ پودے ایئرپورٹ کی نرسری میں لگائے گئے تھے۔

نرسری میں 500 اقسام کے پودے لگائے گئے ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)

یہ سعودی عرب کے ایئرپورٹس کی سب سے بڑی نرسری ہے۔ 30 لاکھ مربع میٹر کے رقبے میں 500 اقسام کے پودے لگائے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نرسری میں مختلف قسم کے جو پودے لگائے گئے ہیں ان کی آبپاشی میں پانی زیادہ خرچ نہیں ہوتا۔ 

شیئر: