Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سفر حج ‘ جدہ ایئرپورٹ کی دیوار پر سعودی آرٹسٹ کا فن پارہ

سعودی آرٹسٹ محمد الرباط نے سفر حج کے نام سے جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی دیوارکو 36 میٹرطویل فن پارہ سجا یا ہے۔
محمد الرباط  نے عرب گھوڑوں کی تصویر میں رنگ بھرے ہیں۔ انہوں نے سماجی رابطہ وسائل پر ایک کارٹونسٹ کی حیثیت سے اپنے تجربات خوبصورت شکل  میں منعکس کیے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق الرباط متعدد ایوارڈ جیت چکے ہیں۔ خلیجی ایوارڈ السعفۃ، عکاظ میلہ، ابہا، یوم وطنی، وطن فن کاروں کی نظر میں، کنگ عبداللہ اور فن تعمیر جیسے ایوارڈ حاصل کیے ہوئے ہیں۔ 

مسجد الحرام مکہ مکرمہ کو قدیم شکل و صورت میں پیش کیا ہے۔(فوٹو العربیہ)

سعودی آرٹسٹ نے جدہ کے کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ کی دیوار پر سفر حج کے عنوان سے جو فن پارہ بنایا ہے اس میں انہوں نے قدیم بندرگاہ کے راستے حاجیوں کے سفر اور حاجیوں کے قافلوں کو اجاگر کیا ہے۔
  قدیم جدہ ایئرپورٹ کے راستے آنے والے عازمین حج کی فضائی پروازوں کو بھی سمویا ہے جبکہ جدہ کی قدیم عمارتوں کے منفرد طرز تعمیر کو بھی نمایاں کیا ہے۔

ایئرپورٹ کی دیوارکو 36 میٹرطویل فن پارہ سجا یا ہے۔(فوٹو العربیہ)

علاوہ ازیں مسجد الحرام مکہ مکرمہ کو قدیم شکل و صورت میں پیش کیا ہے۔ انہوں نے اتنے پر ہی اکتفا نہیں کیا بلکہ سعودی عرب کے جدید نقوش کو شامل کرکے جدید و قدیم کا حسین امتزاج بنانے کی منفرد کوشش کی ہے۔ یہ فن پارہ پسند کیا جارہا ہے۔
محمد الرباط نے اپنے تاثرات میں کہا کہ وہ حرف، رنگ، رسم الخط  اور احساس  کے ذریعے خوبصورت وجود کو اپنے فن پاروں کا حصہ بناتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ وہ خود اس کا اٹوٹ حصہ ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ میرے فن کا پیغام یہ ہے کہ مقدس سرزمین کے خوبصورت ورثے اور اقدار کو اعلی فن کے ذریعے اجاگر کروں۔  

شیئر: