ریڈ سی فلم فیسٹیول میں بہترین مختصر فلموں کے شاٹس کا اعلان
ریڈ سی فلم فیسٹیول میں بہترین مختصر فلموں کے شاٹس کا اعلان
منگل 26 اکتوبر 2021 16:47
کچھھ کہانیاں 2090 کی دہائی کے تصوراتی مستقبل کی طرف لے جائیں گی۔ (فوٹو عرب نیوز)
ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا انعقاد 6 تا 15 دسمبر جدہ میں کیا جا رہا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اس فیسٹیول کے افتتاحی ایڈیشن میں نمائش کے لیے پیش کی جانیوالی فلم کے ابتدائی شاٹس کا اعلان گزشتہ روز پیر کو کیا گیا۔
اعلان کردہ 15 ٹائٹلز نیو سعودی سنیما شارٹس پروگرام کا حصہ ہیں۔ یہ شارٹس موجودہ اور نئے آنے والے سعودی فلم سازوں کے اینی میٹڈ، ڈاکومنٹری اور فکشن شارٹس کی نمائش کرتے ہیں۔
فیسٹیول کے آرٹسٹک ڈائریکٹر ایڈورڈ وینٹراپ نے بتایا ہے کہ نیو سعودی/نیو سنیما ریڈ سی فلم فیسٹیول سعودی معاشرے کے منفرد پہلوؤں کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے۔
اس موقع پر ابھرتے ہوئے سعودی فلم سازوں کی تخلیقی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ خاص طور پر شارٹس پروگرام منفرد اور دلکش کام پیش کرتا ہے اور ہم ان کاموں کو مقامی اور بین الاقوامی سامعین کے ساتھ شیئر کرنے کے منتظر ہیں۔
فیسٹیول کے پروگرام منیجرمحی قاری کا کہنا ہے کہ نئے سعودی سنیما میں سامعین ایسے پرجوش اور حوصلہ مند ہدایت کاروں کی کہانیاں تلاش کر سکیں گے جو سعودی سنیما کو اگلے درجے تک لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ان میں سے کچھ کہانیاں ناظرین کو جدید دور کی مقامی ثقافتوں کی سچائی سے متعارف کروائیں گی جبکہ دیگرسامعین کو1960کی دہائی یا 2090 کی دہائی تک کے تصوراتی مستقبل کی طرف لے جائیں گی۔
ان تمام شاندار منتخب کردہ شارٹس میں عام سامعین کو زندگی کے تجربہ کو ایک نئے سعودی نقطہ نظر سے دیکھنے کا موقع ملے گا۔
ابتدائی شارٹ میں احسن منہاس کی ہدایت کاری اور اداکاری میں بننے والی فلم مائی ڈیئر فکشن میں ایک شخص دل ٹوٹنے کے مزاحیہ اور تاریک پہلووں کے بارے میں ایک کہانی بیان کرتا ہے اور اس میں بتایا گیا ہے کہ کوئی شخص اس تجربے کے بعد کیسے ثابت قدم رہ سکتا ہے۔
عبدالحمید حسن عالم کی ہدایت کاری اور اداکاری میں بننے والی فلم پروفیشنل سکیمر کے شارٹ میں ایک بے روزگار شخص کی کہانی بیان کی گئی ہے جو لوگوں سے ان کی قیمتی اشیاء چوری کرنے کی کوشش کرتا ہے یہاں تک کہ اسے معلوم ہو جاتا ہے کہ قسمت میں اس کے لیے کچھ ایسا ہے جس کی اسے کبھی توقع ہی نہیں تھی۔
دی ونڈو آف لائف ایک مختصر اور ذاتی دستاویزی فلم ہے جس میں ہدایت کار حیدر داؤد گاڑیوں کی نقل و حرکت کا جائزہ لے کر زندگی کے وسیع پہلووں پر سوالات اٹھاتے ہیں۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں