سعودی ریڈ سی لاج 2021 میں 12عرب پراجیکٹس منتخب
ان پراجیکٹس میں سے چھ سعودی عرب سے ہیں۔(فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول نے اعلان کیا ہے کہ ریڈ سی لاج 2021 میں 12 عرب پراجیکٹس کو منتخب کیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ان پراجیکٹس میں سے چھ سعودی عرب جبکہ باقی مصر، اردن، کویت اور لبنان سے ہیں۔
12 فلم میکنگ ٹیمیں عملی طور پر چار بار جمع ہوں گی اور پھر جدہ میں ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے افتتاحی پروگرام کے لیے اکٹھی ہوں گی۔ نصف منصوبوں میں خواتین ڈائریکٹرز اور پروڈیوسروں کے کردار میں شامل ہیں۔
یہ ٹیمیں انٹرنیشنل پروڈکشن کمپنیوں کے سامنے اپنا وژن پیش کریں گی جس میں دو خوش قسمت ٹیموں کو آزاد ماہرین کی جیوری ایک لاکھ ڈالر فنڈ دینا منظور کرے گی۔ فاتح فلموں کا پریمیئر فیسٹیول میں 2022 میں ہو گا۔
فنڈز کے علاوہ فاتح ٹیموں کو میدان میں پیشہ ور افراد سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔
ٹورینو فیلم لیب آٹھ ماہ کے مانیٹرنگ پروگرام کے دوران ٹیموں کے ساتھ تعاون کرے گی اور انھیں فلم میکنگ کے ہر مرحلے کو ایکسپلور کرنے کی اجازت دے گی۔
اس پروگرام میں 12 منصوبوں کو مزید ترقی دینے کے لیے ماہر ٹیوٹرز اور انٹرنیشنل فلم پروفیشنلز کی ورکشاپس شامل ہوں گی۔
منصوبوں میں جینرز اور ٹاپکس شامل ہیں جن میں فینٹسی، سیلف ڈسکوری، بائیو پکس، رومانس، ذہنی صحت، خاندان اور بہت کچھ شامل ہے۔
کچھ کہانیاں معاشرتی تبدیلی کے بڑے لمحات جیسے تیل کی ابتدائی قیاس آرائیاں اور منگول سلطنت کی توسیع کو ایکسپلور کرتی ہیں۔
کمیٹی جس نے 12 ٹیموں کا انتخاب کیا وہ اس صنعت کے ماہر ہیں۔ ان میں ٹورینو فلم لیب کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ساوینا نیروٹی، اس فیسٹیول کے عرب پروگرام کے ڈائریکٹر انطوان خلیفہ، اس کے انٹرنیشنل پروگرامنگ کے ڈائریکٹر کلیم آفتاب اورایڈوائز ایڈورڈ وینٹروپ شامل ہیں۔