Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سیزن میں منفرد برگر اور آئس کریم پیش کرنے والا فوڈ ٹرک

یہ فوڈ  ٹرک دو خواتین امل المری اور دیم البسام کی تخلیق ہے۔ (فوٹو انسٹاگرام)
ریاض سیزن2021 کے لیے سالٹ نامی مقبول فوڈ چین کے سلور کلر کے فوڈ ٹرک نے بھی افتتاح کر دیا ہے۔ ریاض سیزن اکتوبر2021 سے مارچ 2022 تک جاری رہے گا۔
عرب نیوز کے مطابق برگر، آئس کریم اور سالٹ کے سپیشل شیکر کے لیے مشہور یہ فوڈ  ٹرک دو خواتین  امارات کی امل المری اور سعودی خاتون دیم البسام کی تخلیق ہے۔

نمکین کھانوں کے شوقین حضرات کے لیے ریاض سیزن میں پرجوش ہیں۔ (فوٹو عرب نیوز)

2014 میں قائم ہونے والی سالٹ فوڈ چین نے خطے میں فوڈ  ٹرکوں کے تصور میں نیا رحجان  پیدا کیا ہے۔
اس ٹرک کو  فوڈ چین کے تقاضوں کے عین مطابق ان دونوں خواتین نے اکیلے ہی دبئی میں قائم فوڈ ٹرک سروس کو آگے بڑھایا ہے۔
ان خواتین نے عرب نیوز سے ریاض سیزن کےموقع پر سعودی عرب میں اپنے اس نئے اقدام کے بارے میں بات کی ہے۔
ان دونوں خواتین نے بتایا کہ سالٹ ایک طرز زندگی کی تحریک ہے جس کے لیے ہمارا مقصد ہمیشہ ایسے مقامات سے دور رہنا ہے جہاں صرف کھانا پیش کیا جاتا ہے اور ایسا فوڈ سٹال تیار کرنا جو صرف ایک ہی جگہ پر رکا نہ رہے۔

دبئی میں قائم فوڈ ٹرک سروس اب ریاض سیزن میں موجود ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)

ہم نے ریاض سیزن کا حصہ بننے کا انتخاب کیا ہے۔ ہم اس سیزن کا حصہ بننے اور اپنے نمکین کھانوں کے شوقین حضرات کی خدمت کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔
انہوں نے ریاض سیزن کے پروگراموں سے بھرے شیڈول کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ ہم اپنے نمکین کھانوں کے شوقین حضرات کے ساتھ ریاض سیزن کا جشن منانے اور اس سے لطف اندوز ہونے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔
دبئی، عجمان اور ابوظبہی میں مستقل جگہ پر فوڈ سٹال بنانے سے قبل سالٹ ہمیشہ ڈرائیو پر ہی رہتا تھا اور سوشل میڈیا پر اسے فائنڈ سالٹ فالو کر کے ڈھونڈنا پڑتا تھا کہ سالٹ ٹرک کہاں موجود ہے۔
 

شیئر: