ٹی 20 ورلڈ کپ کے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے میچ کے بعد پاکستان کے سرکاری ٹی وی پر سابق فاسٹ بولر شعیب اختر اور میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا جس کے بعد شعیب اختر نے استعفیٰ دے دیا۔
شعیب اختر نے کہا کہ ’ بہت ساری معذرت دوستو! میں پی ٹی وی سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔ جس طرح میرے ساتھ نیشنل ٹی وی پر بی ہیو کیا گیا۔ میں نہیں سجھتا کہ مجھے اس وقت یہاں بیٹھنا چاہیے۔ اس لیے میں استعفیٰ دے رہا ہوں ، بہت شکریہ۔‘
WOW!!!! Shoaib Akhtar just walks out of PTV Sports during live show. "jis tarah national TV par mere sath behave kiya gaya hai, I don't think I should be sitting here. I am resigning from PTV" Right thing to do after Dr Nauman Niaz insulting a national hero on national TV. https://t.co/vmA0BtbaDU pic.twitter.com/EPuqzweoqr
— Hassan (@iamhassan9) October 26, 2021
مزید پڑھیں
-
محمد رضوان کا انڈین فینز کو مشورہ: ’اپنے سٹارز کی عزت کریں‘Node ID: 612626
-
پاکستان کی مسلسل دوسری فتح، نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکستNode ID: 612686
-
ہار سے مایوسی ہوئی، پاکستان ایک مضبوط ٹیم ہے: ولیمسنNode ID: 612801
اس کے بعد شعیب اختر اٹھ کر چلے گئے اور میزبان نے اپنی بات جاری رکھی۔
منگل کی رات پاکستان کی فتح کے بعد شعیب اختر میچ پر اپنا تجزیہ کر رہے تھے اور انہوں نے رائے دی کہ آغاز میں حسن علی سے بولنگ نہیں کرانی چاہیے تھی کیونکہ اس وقت گیند ریورس ہو رہی تھی۔
پھر شعیب اختر نے میزبان نعمان نیاز سے پوچھا کہ ’شاہین کی ریورس ہو رہی تھی، کیا آپ نے نہیں دیکھی؟ اس پر نعمان نیاز نے کہا جی میں نے میچ دیکھا ہے ، میں آپ سے جاننا چاہتا ہوں کیونکہ یہاں بہت سے لوگ بیٹھے تھے۔‘ اس پر شعیب اختر نے نعمان نیاز سے کہا کہ ’آپ کھوئے ہوئے تھے۔‘
اس کے بعد شعیب اختر نے کہا کہ شاہین کو عاقب جاوید پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت لائے تھے۔ ڈاکٹر نعمان نیاز نے کہا ’شاہین پاکستان انڈر19 میں کھیل چکے ہیں۔ پھر شعیب اختر نے کہا کہ ’میں حارث رؤف کی بات کر رہا ہوں۔‘
اس پر ڈاکٹر نعمان نیاز نے دوبارہ کہا کہ ‘شاہین آفریدی پاکستان کے لیے کھیل چکے ہیں۔‘ یہاں شعیب اختر نے کہا کہ ’سر پلیز! سم بڈی کیم ٹو دا ورک۔‘ اس کے بعد ڈاکٹر نعمان نیاز نے کہا کہ ’آپ بدتمیزی کر رہے ہیں۔ میں یہ نہیں کہنا چاہتا، لیکن آپ اوو سمارٹ ہو رہے ہیں تو چلے جائیے۔ میں یہ بات آن ایئر کہہ رہا ہوں۔‘
ڈاکٹر نعمان نیاز کے اس جملے کے بعد شعیب اختر ذرا جھینپ سے گئے۔ پھر ڈاکٹر نعمان نیاز نے بریک لے لی۔
بریک کے بعد شعیب اختر نے کہا کہ حارث رؤف انڈر 19 سے نہیں آئے تھے۔ پھر ڈاکٹر نعمان نے دوبارہ کہا کہ ’شاہین انڈر 19 سے آئے تھے۔‘
اس کے بعد شعیب اختر نے کہا کہ ’بات واضح ہو گئی ہے ، اب مسکرائیں اور معذرت کریں۔‘
ڈاکٹر نعمان نیاز نے شعیب اختر کو بات جاری رکھنے کو کہا ۔ انہوں نے کوشش کی لیکن ان سے نہ ہو سکا ۔ وہ معذرت کرتے ہوئے اٹھے اور نکل گئے۔
بعد ازاں شعیب اختر نے اپنے ٹوئٹر پر وضاحت کرتے ہوئے لکھا کہ ’سوشل میڈیا پر مختلف طرح کے کلپس گردش میں ہیں سو میں نے سوچا کہ وضاحت کر دوں۔ ڈاکٹر نعمان کا رویہ نامناسب اور بدتمیزی پر مبنی تھا۔ انہوں نے مجھے شو چھوڑنے کو کہا، یہ خاص طور پر شرمناک تھا جب میرےساتھ سر ویون رچرڈز اور ڈیوڈ گاور جیسے لیجنڈز سیٹ پر میرے کچھ ہم عصروں کے ساتھ بیٹھے تھے۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ کہ ’اس وقت لاکھوں لوگ ہمیں دیکھ رہے تھے۔ میں نے یہ کہہ سب کو شرمندگی سے سے بچانے کی کوشش کہ ہم باہمی سمجھوتے کے سے ڈاکٹر نعمان کی ٹانگ کھینچ رہا ہوں کہ وہ بھی شائستگی سے معذرت کریں گے اور ہم شو کو آگے بڑھائیں گے۔
’لیکن انہوں نے معذرت سے انکار کر دیا۔پھر میرے پاس کوئی چوائس نہیں تھی۔‘
Multiple clips are circulating on social media so I thought I shud clarify. pic.twitter.com/ob8cnbvf90
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) October 26, 2021
بدھ کی صبح پروگرام کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’میں حیران ہوں کہ بھلا یہ کسی کو یہ یاددہانی کرانے کی ضرورت ہے کہ شعیب اختر ایک سٹار ہیں۔ وہ بہترین سے بھی بہترین رہے ہیں اور رہیں گے۔‘
I wonder why one has to be reminded @shoaib100mph is a star. He has been the best of the best, he shall always be. He has brought laurels to the country is undeniable. One side of the story always attracts nonetheless having been friends for ages I’ll always wish him the best.
— Dr. Nauman Niaz (@DrNaumanNiaz) October 26, 2021
’اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ انہوں نے ملک کا نام روشن کیا ہے۔ کہانی کا ایک رخ ہمیشہ اپنی طرف متوجہ کرتا ہے بہرحال طویل عرصے تک دوست رہنے کے بعد میں ہمیشہ ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کروں گا۔‘
شعیب اختر کے استعفے کے بعد سوشل میڈیا پر زبردست بحث جاری ہے۔ شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد شعیب اختر کی حمایت میں ٹویٹس کر رہی ہے۔
بدھ کو تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید خان نے اس معاملے میں تین ٹویٹ کیے اور لکھا کہ ’یہ معاملہ سٹیڈنگ کمیٹی میں لایا جائے گا۔‘
Standing Committee Meeting on this issue to be held post WC as we do care. https://t.co/JgM6Tu1gK9
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) October 27, 2021
انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ ’ پی ٹی وی! آپ مکمل طور پر آف ٹریک ہو چکے ہیں ۔ اپنی روایت کو بحال کریں۔‘
PTV... you are completely off track
Restore the legacy... #Respect— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) October 27, 2021