Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں کرکٹ کے 14گراؤنڈ اور 82ٹیمیں ہیں، عبد الکریم خان

آر سی اے کے تحت ویسٹرن یونین ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ کی افتتاحی تقریب
ریاض ( ذکاءاللہ محسن) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کرکٹ کے لیے اس وقت چ14 کے قریب گراؤنڈ ہیں جس میں ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام  82 کے قریب مختلف ٹیمیں کرکٹ کھیل رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر عبدالکریم خان نے ویسٹرن یونین ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ کی تقریب میں آر سی اے کے صدر طارق جاوید اور ساؤتھ پارٹنر ایشین ویسٹرن یونین کے انور حسین خان کے ہمراہ میڈیا سے کر رہے تھے۔ عبدالکریم خان نے کہا آر سی اے کے سرپرست اعلی امیر عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے کرکٹ کے کھیل کو فروغ دینے کے لیے ریاض میں گراؤنڈ بنوائے۔ انور حسین خان نے ٹورنامنٹ کی پہلی شاٹ کھیل کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے لیےہر قسم کا تعاون رہے گا ۔ انہوں نے کہاکہ کرکٹ کے فروغ کے لئے ہم اپنی تمام تر کوشش بروئے کار لاتے ہوئے اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔ آر سی اے صدر طارق جاوید نے سرپرست اعلی امیر عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود اور ٹیم مینجمنٹ سمیت کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا۔ ٹورنامنٹ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آر سی اے نے بہترین کھلاڑی پیدا کئے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری خواہش ہے کہ یہاں سے ایسے پلیئرز تیار کئے جائیں جو انٹرنیشنل سطح کی کرکٹ کھیل سکیں۔ یہاں کے کھلاڑیوں میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے جو آر سی اے کے لئے قابل فخر بات ہے۔ انہوں نے کرکٹ کے فروغ کے لئے سعودی حکومت کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ 
 

شیئر: