خلیج کی سطح پرسب سے بڑا نیلامی میلہ 15 روز تک جاری رہے گا(فوٹو،ٹوئٹر)
سعودی کیمل کلب کی سپیشل کمیٹی نے خلیج عرب میں اونٹوں کی سب سے بڑی نیلامی کا پروگرام شروع کر دیا ہے۔
حفر الباطن میں 60 لاکھ مربع میٹر سے زیادہ رقبے میں اونٹوں کی نیلامی کا آغاز کیا گیا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سپیشل کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ عبدالرحمن بن خالد بن مساعد نے کمشنر حفر الباطن شہزادہ منصور بن محمد بن سعد کی موجودگی میں نیلامی کی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا۔
اس موقع پر کیمل کلب کے ڈائریکٹر انجینیئر بندر القحطانی، اونٹوں کے مالکان، مقامی عہدیدار اور شائقین کا جم غفیر موجود تھا۔
نیلامی کے پہلے روز نایاب اونٹوں کے بارے میں بتایا گیا جس کے بعد منتخب اونٹوں کی نیلامی شروع ہوئی۔
اس موقع پر عربی قصائد اوراونٹوں کے حوالے سے دلچسپ وحقائق پر مبنی معلومات پیش کی گئیں۔
نیلامی سے متعلق اونٹوں کے میلے میں تجارتی سرگرمیاں بھی ہورہی ہیں اور تفریحی پروگرام منعقد کیے جارہے ہیں۔
پندرہ روز تک اونٹوں سے متعلق معلومات کے حوالے سے مقابلے بھی ہوں گے۔
اونٹ میلے میں ریستوران، قہوہ خانے اور بیکریاں بھی کھل گئی ہیں۔