Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اونٹوں کی خوبصورتی کے لیے پلا سٹک سرجری کرنے والا غیر ملکی گرفتار

مقدمہ درج کرکے اسے متعلقہ ادارے کے سپرد کردیا گیا( فوٹو عکاظ) 
سعودی عرب میں مشرقی ریجن کی پولیس نے اونٹوں کو زیادہ قیمت پرفروخت کرنے کی غرض سے ان کی پلاسٹک سرجری کرنے والے غیر ملکی کو گرفتار کیا ہے۔
عربی جریدے ’عکاظ‘ نے ریجنل پولیس ترجمان کرنل محمد الشھری کے حوالے سے بتایا کہ پولیس نے ’اونٹ کلب‘ کے تعاون سے ریجن میں غیر قانونی طریقے سے اونٹوں کی پلاسٹک سرجری کرنے والے کو مصری کوحراست میں لیا ہے جو وزٹ ویزے پر مملکت میں مقیم ہےـ 
ملزم کے بارے میں ریجنل پولیس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اونٹوں کی خوبصورتی میں اضافے کےلیے بھاری رقم لے کر پلاسٹک سرجری کرتا تھا۔ 
ملزم کے قبضے سے بھاری رقم اور مختلف دوائیں و آلات جراحی بھی برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے متعلقہ ادارے کے سپرد کردیا۔ 

شیئر: