آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے فٹ بال سٹار کرسٹیانو رونالڈو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ٹی20 ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف جیت کے بعد نیوز کانفرنس میں کوکا کولا کی بوتل کو اپنے آگے سے ہٹا دیا۔
انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق جون میں ہنگری کے خلاف پرتگال کے یورو 2020 کے افتتاحی میچ سے پہلے کی نیوز کانفرنس میں، رونالڈو نے ایونٹ کے دوران میز پر پڑی کوکا کولا کی بوتلیں ہٹا دی تھیں۔
انہوں نے دونوں بوتلوں کو پکڑ کر کہا تھا 'پانی پیو۔'
مزید پڑھیں
-
ڈیوڈ وارنر: ’ریچھ کو چھیڑنے سے باز رہیں‘Node ID: 487181
-
کین ولیمسن اور ڈیوڈ وارنر بھی روزہ رکھنے لگےNode ID: 558736
بعد میں بتایا گیا کہ اس واقعے کے بعد کوکا کولا کے حصص میں 1.6 فیصد کی کمی واقع ہوئی تھی جس سے کمپنی کو 5.2 ارب ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔
کوکا کولا نے بعد میں ایک بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ 'ہر کوئی اپنی ترجیحات کے مطابق مشروبات استعمال کرنے کا حقدار ہے اور ہر ایک کا ذائقہ اور ضروریات مختلف ہیں۔'
جمعرات کو وارنر نے سری لنکا کے خلاف آسٹریلیا کی سات وکٹوں کی جیت کے بعد یہی عمل دہراتے ہوئے کہا کہ 'اگر یہ کرسٹیانو کے لیے کافی اچھا ہے تو یہ میرے لیے کافی ہے۔'
— Hassam (@Nasha_e_cricket) October 28, 2021