جازان....یمن میں قانونی حکومت کی بحالی کیلئے قائم اتحاد کے ترجمان میجر جنرل احمد العسیری نے بتایا ہے کہ سعودی فضائیہ نے مملکت پر داغے جانے والے حوثیوں کے تقریباًتمام میزائل تباہ کردیئے۔ حوثیوں نے فیصلہ کن طوفان آپریشن کے بعد سے 44میزائل سعودی عرب پر داغے تھے۔ ان میں وہ میزائل شامل نہیں جو یمن میں مختلف ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کیلئے داغے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ حوثیو ںنے میزائل داغ کر سعودی شہریوں کو ہدف بنایا۔ جازان اور سرحدی علاقوں پر حملے کئے گئے۔ آخری حملہ پیر اور جمعرات کو کیا گیا۔