Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوئی ہوئی طالبہ کو پونی ٹیل پکڑ کر اٹھادیا

لندن.... برطانیہ کے کسی نامعلوم مقام پر کلاس میں سونے والی ایک طالبہ کو ٹیچر نے اسکی پونی ٹیل اپنے منہ میں دبا کر اٹھا دیا جس سے نہ صرف کلاس کے دیگر طلباءحیران رہ گئے بلکہ جن لوگوں نے وڈیو پر ٹیچر کا یہ رویہ دیکھا انہوں نے بھی اسے ناپسند کیا ا ور خیال ظاہر کیا کہ ٹیچر نے اس طرح اپنی خاندانی حدود سے تجاوز کیا ہے۔ موقع کی وڈیو کسی طالب علم نے اتاری اور جاری کی ہے جسے لوگ حیرت اور ملے جلے جذبات کے ساتھ دیکھ رہے ہیں اور اپنی آرا کا اظہار کررہے ہیں۔ وڈیو دیکھنے سے پتہ چلتا ہے کہ کلاس ٹیچر کی نظر اچانک سوئی لڑکی پر پڑی جو غالباً اونگھ رہی تھی یا سو گئی تھی تاہم اس کی اس حالت کا کلاس ٹیچر نے فائدہ اٹھایا اور لڑکی کے پیچھے جاکر اس کی چوٹی پکڑی اور اس سے طالبہ کو جھٹکا لگا اوروہ اٹھ گئی یہ دیکھ کر لڑکی پریشان ہوگئی۔ جاری ہونے والی اس وڈیو سے پتہ لگانا مشکل ہے کہ یہ وڈیو کہا ں بنائی گئی ہے۔ مگر 27سیکنڈ کی یہ وڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور مقبول ہورہی ہے۔ وڈیو دیکھنے والوں نے ٹیچر کے رویئے کو عجوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بچے اسکول میں اکثر سو جاتے ہیں مگر ان کے ساتھ ایسا عجیب و غریب رویہ مناسب نہیں۔ ایک اور شخص کا کہناہے کہ ٹیچر کے رویئے پر یہ بھی کہا جاسکتا ہے کہ وہ قانون کے دائرے سے باہر ہے مگر کچھ لوگ ایسے ہیں جنہوں نے معاملے کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیا۔ کچھ لوگوں کا کہناہے کہ ہم لوگ بچپن میں کلاس میں ضرور سوتے رہے ہیں مگر افسوس کہ بڑے ہوکر ہم یہ باتیں بھول جاتے ہیں۔ ایک خاتون کاکہناتھا کہ یہ عورتوں اور لڑکیوں کے ساتھ ناروا سلوک کی ایک اور مثال ہے۔

شیئر: