امارات کے میدانوں میں کھیلے جانے والے ٹی20 ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں اور دنیا کی 12 بہترین ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے سر دھڑ کی بازی لگا رہے ہیں۔
ورلڈ ٹی20 کے دوران جہاں کھلاڑیوں کی میدان میں صلاحیت منظرعام پر آرہی ہیں وہیں پریس کانفرنسز کے دوران کچھ ایسے سوالات بھی کھلاڑیوں سے کیے جا رہے ہیں جن کے جواب سن کر شائقین داد تو دے رہے ہیں لیکن ایسے سوالات پوچھنے والوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ایسا ہی کچھ پاکستان اور افغانستان کے میچ کے بعد ہونے والی پریس کانفرنس میں ہوا۔ افغانستان کے کپتان محمد نبی جب پریس کانفرنس کرنے آئے تو ویڈیو لنک کے ذریعے ان سے ایک صحافی نے افغانستان کے ملکی حالات سے متعلق سوال پوچھ لیا۔
مزید پڑھیں
-
جو 2019 کے ورلڈ کپ کے دوران ہوا وہ اب نہیں ہونا چاہیے: راشد خانNode ID: 613381
-
آصف علی کے چار چھکے، پاکستان نے افغانستان کو شکست دیدیNode ID: 613681
-
ٹی20 ورلڈ کپ 2021: کیا میچ جیتنے کا انحصار ٹاس پر ہے؟Node ID: 613771
صحافی نے افغان کپتان محمد نبی سے سوال پوچھا کہ ’کچھ ایسا خوف ہے کہ آپ لوگوں کی پیچھے حکومت تبدیل ہوئی ہے، حالات تبدیل ہوئے ہیں تو آپ واپس جائیں گے تو پوچھ گچھ ہوگی کوئی ایسا دباؤ ہے؟‘
اس کے ساتھ ضمنی سوال کرتے ہوئے صحافی نے سوال کیا کہ ’موجودہ حالات میں افغانستان کے پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر ہوئے ہیں تو کیا افغانستان کی ٹیم میں کوئی بہتری آئے گی ان تعلقات کے بہتر ہونے سے؟
افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے ان سوالات پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’میرا خیال ہے کہ ہمیں کرکٹ کے بارے بات کرنی چاہیے، حالات کو چھوڑ کر کرکٹ کے حوالے سے سوال کرنا چاہیے، کرکٹ کے حوالے سے بات کریں تو زیادہ بہتر ہے۔‘
صحافی نے پھر کہا کہ میں کرکٹ کے بارے میں ہی سوال کر رہا ہوں۔ اس دوران پریس کانفرنس میں موجود آئی سی سی کے عملے کے رکن نے بھی کہا کہ کرکٹ سے ہی متعلق سوال کریں۔
محمد نبی نے دوبارہ صحافی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر کرکٹ کے حوالے سے بات کریں تو بہتر ہے، ہم حالات کو پیچھے چھوڑ کر ورلڈ کپ کے لیے آئے ہیں اور اس کے لیے بھرپور تیاری ہے اور پر اعتماد ہیں ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ کرکٹ کے حوالے سے کوئی سوال ہے تو پوچھ سکتے ہیں۔‘
صحافی نے پھر سوال کیا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر ہوئے ہیں اس سے افغانستان ٹیم کو کتنا فائدہ ہوگا؟ محمد نبی نے دوبارہ جواب دیا یہ کرکٹ سے متعلق سوال نہیں ہے۔ اس کے بعد آئی سی سی کے عملے کے رکن نے دوبارہ مداخلت کرتے ہوئے پریس کانفرنس ختم کردی۔
اس سے قبل افغانستان کے کپتان محمد نبی سکاٹ لینڈ کے ساتھ میچ سے قبل قومی ترانہ سنتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے تھے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔
سوشل میڈیا پر صارفین کو بھی رپورٹر کا یہ سوال پسند نہیں آیا اور انہوں نے صحافی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
ٹوئٹر صارف شیری نے رپورٹر کے اس انداز کو ’شرمناک‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’ایک سپورٹس ایونٹ میں سیاسی سوالات کرنے والے رپورٹر پر اگلی مرتبہ سوال کرنے پر پابندی عائد ہونی چاہیے۔‘
What a shameful attitude by the over efficient reporter.. asking political questions in a sports event. .. should be banned for questioning next time.
The name is Mohammad Idrees
Well handled by Mohammad Nabi https://t.co/arwSzgDEgR— Sherry (@CherieDamour_) October 29, 2021