Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عدن ایئر پورٹ کے قریب کار بم دھماکہ، 12 شہری ہلاک

ایئرپورٹ کے قریب چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا(فائل فوٹو روئٹرز)
جنوبی یمن میں عدن انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے داخلی راستے کے قریب دھماکے میں بچوں سمیت 12 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق یمن میں عبوری یمنی حکومت کے سیکیورٹی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ عدن ایئر پورٹ کے قریب دھماکے میں بارہ شہری ہلاک ہوئے ہیں اور کئی شدید زخمی ہیں۔
ایک اور سیکیورٹی ذریعے نے ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کی ہے۔
جنوبی عبوری کونسل کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ’دھماکہ کار میں موجود بارودی مواد کے پھٹنے سے ہوا ہے‘۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ’ کار بم دھماکے سے ہمارے کئی پرامن شہری جن میں بچے شامل ہیں ہلاک ہوگئے اور متعدد شہری زخمی ہوئے ہیں‘۔
قبل ازیں خبررساں ادارے روئٹرز نے سیکیورٹی ذرائع  اورعینی شاہدین کے حوالے سے بتایا تھا  کہ ایئرپورٹ کے داخلی دروازے پر کار بم دھماکہ ہوا ہے۔
ایئرپورٹ ہوٹل کے قریب چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں کچھ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

 

شیئر: