Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عدن کے گورنر کے قافلے پر کار بم حملہ، پانچ افراد ہلاک

سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملے میں گورنر محفوظ رہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
یمن کے صوبے عدن میں کار بم حملے میں پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
خبر رساں ادارے روئٹرز اور العربیہ ٹی وی چینل کے مطابق حملے میں عدن کے گورنر احمد حمد لاملس کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔  گورنر کے قافلے کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب یہ عبوری دارلحکومت کے ضلع تواہی سے گزر رہا تھا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملے میں گورنر محفوظ رہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق دھماکے کے بعد پولیس اور ایمبولینس جائے وقوعے پہنچے اور لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیے۔
دریں اثنا یمن کے صدر منصور ہادی نے تمام سکیورٹی اور حکومتی حکام کو ملک میں سکیورٹی اور استحکام یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔
صدر نے مذکورہ احکامات گونر احمد لملاس کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دیے۔
انہوں نے دہشت گردانہ حملے کے محرکات اور اس میں ملوث عناصر کے خلاف موثر تفتیش کرنے اور انہیں انصاف کے کٹھرے میں لانے کے احکامات بھی دیے۔
وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے بھی دھماکے کی مذمت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ حملے کا مقصد آزاد کرائے گئے علاقوں میں معمولات زندگی کو یقینی بنانے کی کوششوں کو ناکام بنانا ہے۔

شیئر: