Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لندن حملہ: خالدمسعود تنہا ملوث تھا ، اسکاٹ لینڈ

لندن .... اسکاٹ لینڈ یارڈ نے کہا ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والے نے کام تن تنہا کیا۔ اس نے اعتراف کیا کہ اب تک 52سالہ حملہ آور کے عزائم کا پتہ نہیں چلا سکے۔ حملہ آور خالد مسعود کی اس دہشتگردی میں 4افراد ہلاک ہوئے تھے۔اسکاٹ لینڈ کا کہناہے کہ ہماری تحقیقات ابھی جاری ہیں اور عوام نے ہمیں جو تعاون فراہم کیا ہے اسکے شکر گزار ہیں لیکن انکی مدد کی اب بھی ضرورت ہے۔ اسکاٹ لینڈ نے کہا کہ اگر لوگوں نے کبھی اس سے بات کی ہو تو سامنے آکر بیان ریکارڈ کرائیں۔ اب تک ہمیں یقین ہے کہ مسعود نے یہ کارروائی از خود کی ہے اور ابھی ہمارے پاس ایسی کوئی اطلاعات نہیں کہ مزید حملوں کا کوئی منصوبہ ہے۔ میٹ پولیس کے ہند نژاد ڈپٹی اسسٹنٹ کمشنر نیل باسو نے کہا کہ اگرچہ یہ حملہ صرف 82سیکنڈ جاری رہا لیکن اسکی یادیں ہمیشہ رہیں گی۔ حملے کے بعد 11افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جن میں سے 10کو رہا کردیا گیا ہے۔

شیئر: