پاکستان کے مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ ایک اور سرکاری بینک ’نیشنل بینک آف پاکستان‘ نے ایک ’سائبر سیکیورٹی‘ سے متعلق واقعہ رپورٹ کیا ہے جس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
سنیچر کے روز سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’نیشنل بینک کے مشاہدے میں کوئی ڈیٹا بریچ یا مالی نقصان نہیں آیا۔‘
’کسی دوسرے بینک کی طرف سے ایسا کوئی واقعہ رپورٹ نہیں کیا گیا۔‘
سٹیٹ بینک آف پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس معاملے کو مانیٹر کر رہے ہیں اور بینکنگ کے نظام کی حفاظت یقینی بنا رہے ہیں۔
NBP has reported a cyber security related incident which is being investigated. NBP has not observed any data breach or financial loss. No other bank has reported any such incidence. SBP is monitoring the situation closely to ensure safety and soundness of banking system.
— SBP (@StateBank_Pak) October 30, 2021