Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر میں ایک شہری کا چاقو سے سر قلم کرنے والا شخص گرفتار

سکیورٹی حکام کے مطابق ملزم اس سے قبل مقتول کے بھائی کی فرنیچر کی دکان پر کام کرتا تھا (فوٹو: اے ایف پی)
ایک مصری شخص کو اسماعیلیہ کے شہر سویز کینال میں ایک شخص کا سر قلم کرنے کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق گرفتاری سے قبل وہ شخص کٹے ہوئے سر کو پکڑ کر مصروف سڑک پر چل رہا تھا۔
ویڈیو فوٹیج میں نظر آنے والے مشتبہ شخص نے مبینہ طور پر متاثرہ شخص کا سر قلم کیا اور دن کی روشنی میں کٹے ہوئے سر کو اٹھائے ہوئے گلی میں گھوم رہا تھا۔
علاقے کے خوفزدہ رہائشیوں کی طرف سے بنائی گئی ویڈیوز میں قاتل کو سڑک کے بیچوں بیچ ایک بڑے چاقو سے اپنے شکار پر حملہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ملزم اس سے قبل مقتول کے بھائی کی فرنیچر کی دکان پر کام کرتا تھا۔ قتل کے پیچھے محرکات ابھی تک واضح نہیں ہو سکے۔
مصری سکیورٹی حکام نے تصدیق کی ہے کہ مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے، اس کی دماغی بیماری کا ریکارڈ موجود ہے اور اسے پہلے نشے کی لت کی وجہ سے علاج کے لیے داخل کیا گیا تھا۔

شیئر: