Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان اور ولی عہد کے سینیگال کے صدر کو خیر سگالی پیغامات

سینیگال کے صدر سے سعودی وزیر نے ملاقات کی ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
سینیگال کے صدر میکیسال سے منگل کو ڈاکار میں سعودی وزیر مملکت برائے امور افریقی ممالک احمد قطان نے ملاقات کی ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر نے شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے خیر سگالی کے پیغامات سینیگال کے صدرکے حوالے کیے۔ 
سینیگال کے صدر نے شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے خیرسگالی کا پیغام اور قدرو منزلت و ممنونیت کے جذبات پہنچائے ہیں۔ 
سینیگال کے صدر نے خواہش ظاہر کی کہ سعودی عرب کے ساتھ  تعلقات جدید خطوط پر استوار ہوں۔ دونوں ملکوں کے مفادات کے حصول کے لیے تعلقات کا دائرہ وسیع ہو۔
 انہوں نے دونوں براد ملکوں کے درمیان تعاون اور مختلف شعبوں میں انہیں فروغ دینے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا ہے۔
علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل حاضرہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
بعد ازاں احمد قطان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دورہ سینیگال کامیاب رہا ہے۔ دونوں ملکوں کے منفرد اور برادرانہ تعلقات قابل قدر ہیں۔
اس موقع پر سینیگال میں متعین سعودی ناظم الامور یوسف جزار اور قانونی مشیر ڈاکٹر فرحان الفرحان بھی موجود تھے۔ 
قبل ازیں سعودی وزیر مملکت برائے امور افریقی ممالک احمد قطان نے سینیگال کی  وزیر امور خارجہ و تارکین وطن عیسیتا تال سال سے ملاقات کی۔

سعودی وزیر نے سینیگال کی وزیر امور خارجہ سے ملاقات کی۔(فوٹو ایس پی اے)

ایس پی اے کے مطابق فریقین نے سرکاری مذاکرات کے دوران برادر ملکوں کے دوطرفہ تعلقات او مختلف شعبوں میں انہیں فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔
انہوں نے کورونا وبا کے انسداد کے سلسلے میں دونوں ملکوں کی کوششوں کے بارے میں معلومات کا تبادلہ بھی کیا۔  
فریقین نے سعودی وژن 2030 کے تناظر میں سینیگال اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی شراکت کو مضبوط بنانے کے طریقوں پربات چیت کی۔
 کرہ ارض کے تحفظ کے سلسلے میں سعودی عرب کی کوششوں خصوصا گرین سعودی عرب اور گرین مشرق وسطی جیسے سعودی اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔
سینیگال کی وزیر امور خارجہ نے سعودی وزیر مملکت برائے امور افریقی ممالک اور ان کے ہمراہ وفد کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ دیا۔ 

شیئر: