کے ایس سنٹر نے اس پروگرام کے تحت 27 بچوں کے آپریشن کئے ہیں۔ (فوٹو عرب نیوز)
کنگ سلمان ہیومینیٹری ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف) نے مسلم ورلڈ لیگ کے اشتراک سے سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار کے جنرل ہسپتال ڈی گرانڈ یوف میں اپنا رضاکارانہ طبی پروگرام جاری رکھا۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کے کنگ سلمان ریلیف سنٹر کی ٹیم نے اس کیمپ میں پروگرام کے مطابق16 بچوں کے دل کے آپریشن کئے گئے ہیں۔
اس پروگرام کے آغاز سے اب تک کم آمدنی والے خاندانوں کے بچوں کے آپریشن کی تعداد 27 ہوگئی ہے۔
مملکت کی جانب سے کنگ سلمان ریلیف سنٹر کے ذریعہ فراہم کردہ ان خدمات کا مقصد دل کی بیماریوں کے مریضوں کا علاج کرنا اور انہیں ضروری طبی نگہداشت مہیا کرنا ہے۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں