Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت نے ایتھوپیا میں موجود شہریوں کو فوری واپسی کی ہدایت کردی

شہریوں کو کویتی سفارتخانے سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے( فوٹو ٹوئٹر)
کویتی دفتر خارجہ نے عدیس ابابا  کے بگڑتے ہوئے حالات کے پیش نظر اپنے شہریوں کو پہلی فرصت میں ایتھوپیا چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کویتی دفتر خارجہ نےبیان میں اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ عدیس ابابا میں کویتی سفارتخانے سے رجوع کرکے اپنے نام، پتے اور تفصیلات کا اندراج کرالیں۔
بیان میں شہریوں کو ہدایت کی گئی کہ اگر وہ کسی وجہ سے ایتھوپیا جانا چاہتے ہوں تو بہتر ہوگا کہ فی الوقت اپنا سفر ملتوی کردیں۔
یاد رہے کہ ایتھوپیا کی حکومت نے عدیس ابابا کی طرف ٹگرائی عوامی محاذ آزادی کی فورسز کی پیش قدمی کے بعد پورے ملک میں ایمرجنسی نافذ کررکھی ہے۔

 

شیئر: