الاحساء..... سعودی عرب میں موجود 107سفارتکاروں نے القارة پہاڑکے فطری سرد ماحول پر حیرت و استعجاب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ اس پہاڑ کے خفیہ مقامات پر دیو ہیکل ایئرکنڈیشن لگے ہوئے ہیں۔ جن سے اتنی زیادہ ٹھنڈک پورے پہاڑ کے اندر پھیلی ہوئی ہے۔17ٹورسٹ گائیڈ انہیں القارة پہاڑ کا دورہ کرانے کیلئے موجود تھے۔غیر ملکی سفارتکاروں نے کچے برتنوں کا کارخانہ، تاریخی محل ابراہیم اور القیصریہ بازار بھی دیکھا۔ الاحساء میونسپلٹی نے ان کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں عوامی فنون کا مظاہرہ کرایا گیا۔