سعودی عرب کی طرف سے لبنان میں جنگ بندی کا خیر مقدم
’لبنان میں امن وسلامتی قائم ہوگی اور انخلا کرنے والے شہریوں کی محفوظ واپسی ہوگی‘ ( فوٹو: ایسوسی ایٹڈ پریس)
سعودی عرب نے لبنان میں جنگ بندی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے اعلامیہ میں جنگ بندی کے لیے کی جانے والی عالمی کوششوں کو سراہا ہے۔
وزارت خارجہ نے سلامتی کونسل کی قرار داد نمبر 1701 پر عملدرآمد کی امید ظاہر کرتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ اس سے لبنان میں امن وسلامتی قائم ہوگی اور انخلا کرنے والے شہریوں کی محفوظ واپسی ہوگی۔