Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہریوں کو فوری طور پر ایتھوپیا سے نکلنے کی ہدایت

ہنگامی صورتحال میں سفارتخانے سے فوری رابطہ کریں( فائل فوٹو عاجل)
ایتھوپیا میں سعودی سفارتخانے نےسعودی شہریوں کو جلداز جلد ایتھوپیا چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔ ملک بدامنی کے حالات سے گزر رہا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سفارتخانے نے ایتھوپیا میں موجود تمام سعودی شہریوں سے کہا کہ وہ  محتاط رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے دوچار ہونے پر سفارتخانے سے فوری رابطہ کریں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل کویتی دفتر خارجہ نے عدیس ابابا  کے بگڑتے ہوئے حالات کے پیش نظر اپنے شہریوں کو پہلی فرصت میں ایتھوپیا چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔
 ایتھوپیا کی حکومت نے عدیس ابابا کی طرف ٹگرائی عوامی محاذ آزادی کی فورسز کی پیش قدمی کے بعد پورے ملک میں ایمرجنسی نافذ کررکھی ہے۔
 

 

شیئر: