متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کہا ہے کہ ’یوم وطنی کی تقریبات ہماری ثقافت اور پہچان کا آئینہ ہیں‘۔
الامارات الیوم کے مطابق شیخ محمد بن راشد نے ٹویٹ کہ ’یوم وطنی کی تقریبات ہماری ثقافت اور وطن عزیز کے ہر حصے کی شناخت ہیں‘۔
شیخ محمد بن راشد نے ٹویٹ کے ساتھ ایک وڈیو بھی شیئر کی ہے جس کا عنوان ’پچاس سالہ یوم وطنی کا سرکاری جشن‘ ہے۔
احتفالات اليوم الوطني .. تمثيل لثقافتنا وهويتنا من كافة أنحاء وطننا .. pic.twitter.com/lwLvnsAbr6
— HH Sheikh Mohammed (@HHShkMohd) November 5, 2021
متحدہ عرب امارات کے فلک بوس پہاڑوں پر امارات کا پرچم لہراتا ہوا نظر آرہا ہے۔
امارات کی گولڈن جوبلی تقریبات کی کمیٹی کے اعلان کے مطابق 50 ویں یوم وطنی کی تقریبات 2 دسمبر کو دبئی میں حتا مقام پر منعقد ہوں گی۔ شام ساڑھے پانچ بجے سے سرکاری ٹی وی چینلز اور ویب سائٹس پرتقریبات کے تمام مناظر براہ راست دیکھے جا سکیں گے۔
شاندار تھیٹر شو ناظرین کو ملک کی تاریخ سے آگاہی کے سفر پر لے جائے گا جو 4 سے 12 دسمبر تک عوام کے لیے کھلا رہےگا۔
حتا ایک تاریخی سیاحتی مقام ہے۔ یہ شہر قدرتی عجائبات اور تاریخی یادگاروں سے مزین ڈیموں، جھیلوں اور وادیوں کے قدرتی مناظر کا حامل ہے۔
