سعودی محکہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ’جوازات ‘ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وزارت کے پورٹل ’مقیم ‘ سے غیر ملکی کارکنوں کے بارے میں کمپیوٹرائز رپورٹ کا پرنٹ حاصل کی جاسکتا ہے۔
کمپیوٹرائز رپورٹ کا پرنٹ حاصل کرنے کے لیے جوازات کے کسی دفتر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اپنے سسٹم کے ذریعے سے ہی کارکن کے حوالے سے مصدقہ رپورٹ پرنٹ کرنے کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔
تُمكّن البوابة الإلكترونية #مقيم أصحاب المنشآت من إصدار تقرير عن أحد العاملين لديهم لتقديمه إلى الجهات الطالبة، دون الحاجة لمراجعة #الجوازات وتوثيقه pic.twitter.com/GnDpolmUqv
— الجوازات السعودية (@AljawazatKSA) November 6, 2021