المجاردہ کمشنری میں سڑک پر دوڑتے لکڑ بھگے کی وڈیو وائرل، علاقے میں خوف
المجاردہ کمشنری میں سڑک پر دوڑتے لکڑ بھگے کی وڈیو وائرل، علاقے میں خوف
ہفتہ 6 نومبر 2021 20:39
وڈیو میں لکڑ بھگا کو سڑکوں پردوڑتے دیکھا جا سکتا ہے(فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں المجاردہ کمشنری میں سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی لکڑ بھگے کی وڈیو نے علاقے میں خوف وہراس پھیلا دیا۔
وڈیو میں لکڑ بھگے کو سڑکوں پردوڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔
جس وقت لکڑ بھگا سڑکوں پرتھا کوئی راہ گیر اس کے سامنے نہیں آیا۔(فوٹو عاجل)
عاجل ویب سائٹ کے مطابق المجاردہ کمشنری کے باسیوں نے متعلقہ ادارے سے درخواست کی کہ وہ لکڑ بھگے کو پکڑ کرانہیں اس خوف سے نکالیں، وہ اپنے بچوں کو گھروں سے نکلنے نہیں دے رہے۔
دریں اثنا اخبار 24 کے مطابق جس وقت لکڑ بھگا سڑکوں پرتھا اتفاق سے کوئی راہ گیر اس کے سامنے نہیں آیا۔
کمشنری کے لوگوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ ادارے اس بات کو یقینی بنائیں کہ شہری آبادی والے علاقے میں اس قسم کے درندے گھس نہ سکیں۔