گزشتہ ہفتے جرائم میں ملوث 22 سعودی شہری اور غیر ملکی گرفتار
آٹھ غیر ملکیوں کو گاڑیاں چوری کرنے کے الزام میں پکڑا گیا ہے(فوٹو عاجل)
سعودی محکمہ امن عامہ کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مختلف جرائم میں گزشتہ دنوں 22 افراد کو حراست میں لیا گیا جن سے تحقیقات جاری ہیں۔
عاجل نیوز نے ادارہ امن عامہ کے حوالے سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’مرکز الخاصرہ‘ کے ایک ریسٹورانٹ کے دوکارکنوں کو زد و کوب کرنے کےالزام میں 5 سعودیوں کو حراست میں لیا گیا جبکہ الخبر کے علاقے میں ایک غیر ملکی خاتون سے جھگڑا کرنے پر سعودی شہری کو گرفتار کیا گیا جو عادی مجرم ہے۔
مکہ مکرمہ ریجن میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے مختلف جرائم میں ملوث سعودی شہری کو حراست میں لیا گیا جس پر الزام ہے کہ وہ خود کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کا اہلکارظاہر کرتے ہوئے غیر ملکی کارکنوں کو لوٹا کرتا تھا۔
جدہ میں ایک جبکہ ریاض ریجن میں آٹھ غیر ملکیوں کو گاڑیاں چرانے اوران کے پارٹس فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا جبکہ نجران ریجن میں عوامی مقام پرہوائی فائرنگ کرنے کے الزام میں سعودی شہری کو گرفتار کیا گیا جس نے فائرنگ کرنے کی وڈیو بھی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی۔
ادارہ امن عامہ کا مزید کہنا تھا کہ خمیس مشط میں چھ افراد کو حراست میں لیا گیا جنہوں نے ایک غیر ملکی کو زدوکوب کرکے اس سے رقم چھینی تھی۔