سعودی محکمہ امن عامہ نے اقامہ قوانین کی خلاف ورزی اور دیگر جرائم میں ملوث غیرملکیوں سمیت 26 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ امن عامہ نے بیان میں کہا کہ اقامہ قانون کی خلاف ورزی میں ملوث یمنی اور بنگلہ دیشی جعلی کاغذات اور اقامے تیار کرنے میں ملوث پائے گئے۔
مزید پڑھیں
-
تقریب کی وڈیو وائرل ہونے پر اٹھارہ سعودی گرفتارNode ID: 480266
ملزمان اقامہ و ملازمت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جعلی اقامے فروخت کررہے تھے۔ ان کے قبضے سے جعلسازی میں استعمال ہونے والے آلات، پلاسٹک کوٹنگ اور 343 دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ ایک سعودی شہری کو گرفتار کیا گیا اس کے قبضے سے 29 کلو گرام حشیش برآمد ہوئی ہے۔
ناکارہ گاڑیوں کی چوری میں ملوث 17 سوڈانی، پاکستانی، افغانی اور شامی پکڑے گئے۔ یہ اقامہ قانون کی خلاف ورزی کے بھی مرتکب پائے گئے۔
في قبضة رجال الأمن .
#تم_القبض pic.twitter.com/5rpCLfQeIc
— الأمن العام (@security_gov) November 2, 2021