Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلسطینی ریڈیو پر عبرانی میں نشریات، ’خلا کو پُر کرنا چاہتے ہیں‘

یہ پہلا ریڈیو نہیں جس کی نشریات ہیبرو میں ہیں (فوٹو اے ایف پی)
فلسطین میں مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رملہ میں ایک ایف ریڈیو کا آغاز ہوا جو اس لیے مختلف ہے کیونکہ وہ اسرائیل کی سرکاری زبان ہیبریو یا عبرانی میں پروگرام نشر کرتا ہے تاکہ اسرائیلی شہری بھی سن سکیں۔
خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق یروشلم 24 نام کا یہ ایف ایم ریڈیو ستمبر میں شروع ہوا جس کا مقصد اسرائیل اور فلسطین کے درمیان کشیدگی اور اس کے فلسطینی عوام پر پڑنے والے اثرات کی کی کوریج کرنا تھا۔
ریڈیو نیوز کاسٹر ریما مصطفیٰ نے کہا کہ ’اسرائیلی عوام ایسے میڈیا کو سنتے ہیں جو ان کی زبان میں بات کرے، لیکن وہ تصویر کا دوسرا رخ نہیں دیکھنا چاہتے۔‘
یروشلم 24 کی چیف ایڈیٹر کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سفارتکاری اور میڈیا کی توجہ کے باوجود بہت سے ایسے مقامی مسائل ہیں جو دبے ہوئے ہیں۔
 مائی ابو اساب نے کہا کہ ’جو یروشلم اور دیگر علاقوں میں ہو رہا ہے ہم اس کی کوریج کرکے خلا کو پُر کرنا چاہتے ہیں۔ یروشلم میں فلسطینیوں کو ان کئ گھروں سے بے دخل کیا جا رہا ہے اور دنیا  کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔‘
یہ پہلا ریڈیو نہیں جس کی نشریات ہیبرو میں ہیں۔ اس سے قبل 1930 میں ’ریڈیو ہنا القدس‘ جس نے عربی اور انگریزی کے ساتھ ہیبرو میں نشریات شروع کیں۔
تل ابیب میں اسرائیلی ٹرینر ڈیوڈ حالیوا باقاعدگی سے یروشلم 24 کو سنتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ’اسرائیلی شہری فلسطینی معاشرے کے بارے میں کچھ نہیں جانتے۔ جو ہم سوچتے ہیں اور جو جانتے ہیں اس کے درمیان ایک بڑا خلا ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ وہ فلسطینی چینل کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے متاثر ہوئے ہیں، لیکن وہ یہ بھی چاہتے ہیں کہ فلسطینی تشدد کو رد کریں۔

شیئر: