وزرائے خارجہ کی سطح پر عرب کا لیگ کا ہنگامی آن لائن اجلاس جمعرات کو ہوگا جس میں فلسطین کی تازہ ترین صورتحال کے متعلق گفتگو ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مغربی کنارے کے بعض حصوں کو اسرائیلی کالونیوں میں شامل کرنے کے فیصلے پر مشترکہ رد عمل پیدا کرنے کے لیے اجلاس منعقد کیا جارہا ہے۔
عرب لیگ کے ذرائع کے مطابق ہنگامی آن لائن اجلاس فلسطین کے مطالبے پر منعقد کیا جارہا ہے جس کی تائید سعودی عرب، مصر، کویت، اردن الجزائر اور یمن نے بھی کی ہے۔
عرب لیگ نے کہا ہے کہ ’کانفرنس میں عرب وزرائے خارجہ اسرائیل تازہ دست درازی پر مشترکہ موقف اختیار کریں گے اور فلسطین کی قانونی و مالی مدد کے لیے تبادلہ خیال کیا جائے گا‘۔