Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلیج عمان کی ساحلی پٹی پر ایران کی جنگی مشقوں کا آغاز

جوہری معاہدے پر مذاکرات کی بحالی سے دو ہفتے پہلے مشقوں کا آغاز ہوا ہے۔ فوٹو اے ایف پی
ایران نے خلیج عمان کی ساحلی پٹی پر سالانہ جنگی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق جوہری معاہدے پر مذاکرات کی بحالی سے چند ہفتے پہلے ایران نے سالانہ جنگی مشقوں کے آغاز کا اعلان اتوار کو کیا ہے۔
ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ مشق ذوالفقار 1400 کے ترجمان ایڈمرل محمود موساوی نے ایرانی سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ خلیج عمان میں ایرانی کے ساحل پر جنگی مشقوں کا آغاز کا مقصد ایران کی عسکری طاقت اور دشمنوں کا فوری مقابلہ کرنے کی تیاری کو ظاہر کرنا ہے۔
سرکاری ٹی وی کے مطابق جنگی مشقیں آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے سے لے کر بحر ہند کے شمالی حصوں اور بحیرہ احمر کے کچھ حصوں تک پھیلی ہوئی ہیں۔
عالمی سطح پر خرچ ہونے والے تیل کا پانچواں حصہ خلیج فارس اور خلیج عمان کے درمیان واقع آبنائے ہرمزز سے گزرتا ہے۔

شیئر: