Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی 20 ورلڈ کپ: محمد رضوان نے کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا

محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کرس گیل کا ریکارڈ توڑا ہے۔ فوٹو اے ایف پی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے  وکٹ کیپر محمد رضوان نے ایک کلینڈر سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز بنا کر ویسٹ انڈیز کے سٹار بلے باز کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق محمد رضوان نے مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سکاٹ لینڈ کے خلاف اننگز میں جب پانچواں رن بنا کر کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
کرس گیل نے سال 2015 کے 36 میچز میں ایک ہزار 165 ٹی ٹوئنٹی رنز بنا کر ریکارڈ قائم کیا تھا۔
محمد رضوان نے 41 میچز کھیل کر کرس گیل کا ریکارڈ توڑا دیا ہے۔
سکاٹ لینڈ کے خلاف شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں محمد رضوان پندرہ رنز کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہو گئے تھے۔ 
محمد رضوان نے سال 2021 میں کھیلے گئے 23 عالمی ٹی ٹوئنٹی میچز میں 980 رنز بنائے ہیں، جو ایک سال کے دوران بنائے گئے سب سے زیادہ رنز ہیں۔
ٹوئٹر صارف سج صادق نے ٹویٹ کیا کہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں محمد رضوان نے ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ رنز بنا کر ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
ٹوئٹر صارف نور عباس نے محمد رضوان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ نہ رکنے والا محمد رضوان جو مسلسل ریکارڈ توڑ رہے ہیں، بہت ہی باعث فخر خبر ہے۔
خیال رہے کہ رواں سال اپریل میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری ہونے والی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ٹاپ ٹین بیٹسمینوں میں محمد رضوان بھی شامل تھے۔

شیئر: