Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ٹن سے زیادہ حشیش اور دو لاکھ 69 ہزار نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام

سمگلنگ میں ملوث 87 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ جازان، عسیر، نجران اور الجوف میں ایک ٹن سے زیادہ حشیش، دو لاکھ 69 ہزار سے زیادہ نشہ آور گولیوں اور 69.3 ٹن قات (نشہ آور پتوں) کی سمگلنگ کی کوششیں ناکام بنائی گئی ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق سرحدی محافظوں کے محکمے کے ترجمان کرنل مسفر القرینی نے کہا ہے کہ ’بری سرحدی گشتی دستوں نے سمگلنگ میں ملوث 87 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان میں سے 47 سعودی، 40 سرحدی امن قانون کی خلاف ورزی کرنے والے شامل ہیں۔‘

ملزمان کو قانونی کارروائی کے بعد متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)

سرحدی امن قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں میں 26 کا تعلق یمن، 13 کا ایتھوپیا اورایک کا صومالیہ سے ہے۔ 
کرنل القرینی نے کہا کہ ’زیر حراست ملزمان کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا، ضبط شدہ حشیش، نشہ آورگولیاں اور قات بھی متعلقہ ادارے کے  سپرد کر دی گئی ہے۔‘ 

شیئر: