سعودی عرب میں سرحدی محافظوں کے ترجمان کرنل مسفر القرینی نے کہا ہے کہ جازان، عسیر اور نجران میں حشیش اور قات کی سمگلنگ کی کئی کوششیں ناکام بناکر 150 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
وزارت داخلہ نے اس حوالے سے ٹوئٹر پر وڈیو اور بیان بھی جاری کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق سرحدی محافظوں نے جازان، عسیر اور نجران میں 1.276 ٹن حشیش اور 66 ٹن قات (نشہ آور پتے) سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی اور 150 افراد کو گرفتار کیا جو مختلف قومیت سے تعلق رکھتے ہیں۔
إحباط محاولات تهريب (1.276) طن من الحشيش المخدر وأكثر من (66) طنًا من القات المخدر في مناطق جازان وعسير ونجران.
#الحرب_على_المخدرات pic.twitter.com/SQoW0BZqrj
— وزارة الداخلية (@MOISaudiArabia) October 19, 2021