Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یونیسکو نے بریدہ کو تخلیقی شہروں کے نیٹ ورک میں شامل کرلیا

یونیسکو نے یہ فیصلہ شہروں کے عالمی دن کے موقع پر کیا گیا ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو نے سعودی عرب کے شہر بریدہ کو تخلیقی شہروں کے انٹرنیشنل نیٹ ورک میں شامل کیا ہے۔
یونیسکو نے یہ فیصلہ شہروں کے عالمی دن کے موقع پر کیا گیا ہے۔ 

یونیسکو نے تخلیقی شہروں کے حوالے سے ضابطے مقرر کیے ہوئے ہے۔(فوٹو ایس پی اے)

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق قصیم ریجن میں ایوان صنعت و تجارت نے کوکنگ آرٹس کمیشن کے اشتراک سے بریدہ  کو یونیسکیو کریٹیو سیٹیز نیٹ ورک میں شامل کرانے کےلیے کیس تیار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ 
یونیسکو تخلیقی شہروں کےلیے اپنے ضابطے اور معیار مقرر کیے ہوئے ہے۔ بریدہ ان تمام ضوابط پر پورا اتررہا تھا۔

یونیسکو 2004 سے تخلیقی شہروں کا نیٹ ورک تیار کررہا ہے۔(فوٟٹو ایس پی اے)

بریدہ قصیم ریجن کا دارالحکومت اور اہم سیاحتی مرکز ہے۔ یہ وسیع وعریض زرعی رقبے والے صوبے قصیم کے سینٹر میں واقع ہے۔ اس کا زرعی رقبہ مملکت کے کل زرعی رقبے کا 20 فیصد ہے۔
یونیسکو 2004 سے تخلیقی شہروں کا نیٹ ورک تیار کررہا ہے۔ اس میں 82 ممالک کے 246 سے زیادہ شہر شامل ہیں۔ یہ نہ صرف یہ  کہ پکوان، دستکاریوں، عوامی آرٹ، ڈیزائن، فلم، ادب اور میوزک وغیرہ میں بھی انفرادیت رکھتے ہیں۔ 

شیئر: