یونیسکو کے رکن ملکوں نے سعودی عرب کو غیر مادی ثقافتی ورثے کی کمیٹی کا رکن منتخب کیا ہے۔
یونیسکیو جنرل سمبلی کا 8 واں اجلاس جمعرات 10 ستمبر کو پیرس میں شروع ہوگیا- 178 ممالک کے نمائندے شریک ہیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق یونیسکو تربیت، سائنس اور ثقافت کی بین الاقوامی تنظیم ہے جو اقوام متحدہ کے ماتحت ہے-
مزید پڑھیں
-
6عرب خواتین کیلئے یونیسکو کے اعزازNode ID: 327251
اجلاس میں سعودی وفد کی قیادت شہزادی ھیفا بنت عبدالعزیز آل مقرن کررہی ہیں جو یونیسکو میں سعودی عرب کی مستقل سفیر بھی ہیں۔
سعودی عرب بیک وقت یونیسکو کی تین کلیدی کمیٹیوں کا ممبر بن گیا ہے- یہ اعزاز مملکت کے سوا گنے چنے ملکوں کو ہی حاصل ہے۔ مملکت غیر مادی ثقافتی ورثے کی کمیٹی کے علاوہ عالمی ورثے کی کمیٹی اور مجلس عاملہ کا بھی رکن ہے۔
وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن فرحان نے سعودی عرب کے انتخاب کو وطن عزیز کی اہم کامیابی قرار دیا اور یہ اعزاز ملنے پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مبارکباد بھی دی ہے۔
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں