Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر حج و عمرہ نے منٰی،عرفات اور مزدلفہ کا دورہ کیا، منصوبوں کا معائنہ

کدانہ ڈویلپمنٹ کمپنی دو سال قبل قائم کی گئی تھی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے مشاعر مقدسہ( منٰی، عرفات اور مزدلفہ) میں کدانہ ڈویلپمنٹ کمپنی کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا ہے، یہ کمپنی مکہ اور مشاعر مقدسہ رائل کمیشن کی ملکیت ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس موقع پر وزیر حج و عمرہ کے ہمراہ رائل کمیشن کے ایگزیکٹیو چیئرمین انجینیئر عبدالرحمان عداس، کدانہ کمپنی کے چیئرمین حاتم مومنہ بھی تھے۔ 

رہائش، کھانے پینے اور دیگر انتظامات دکھائے گئے (فوٹو: ایس پی اے)

وزیر حج و عمرہ کو حجاج کی خدمت کا معیار بہتر بنانے والے منصوبے نافذ کرنے کے سلسلے میں کدانہ کمپنی کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے منٰی، مزدلفہ اور عرفات کا دورہ کرکے متعدد منصوبوں کا معائنہ کیا۔ انہیں 3800 مربع میٹر کے رقبے پر قائم ماڈل کیمپ بھی دکھایا گیا۔ جہاں رہائش، کھانے پینے اور دیگر انتظامات بھی تھے۔ 
وزیر حج و عمرہ نے جمرات پل اور منٰی میں ماڈل ٹوائلٹ کمپلیکس کا بھی دورہ کیا ہے۔

وزیر حج نے جبل النور کلچرل سینٹر کا دورہ بھی کیا (فوٹو: العربیہ)

وزیر حج نے مشاعر مقدسہ کے دورے کے اختتام پر غار حرا کے حوالے سے جبل النور کلچرل سینٹر کا دورہ بھی کیا۔ یہاں الوحی نمائش کا انتظام کیا گیا ہے، جس میں نزول وحی کا واقعہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پیش کیا جا رہا ہے۔ یہاں القرآن الکریم میوزیم بھی ہے۔
یاد رہے کہ کدانہ ڈویلپمنٹ کمپنی شاہی فرمان پر دو سال قبل قائم کی گئی تھی۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: